google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 PGC طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر: انتشار پھیلانے والی خاتون کراچی سے زیر حراست - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

PGC طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر: انتشار پھیلانے والی خاتون کراچی سے زیر حراست

لاہور کے نجی کالج میں فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر کا معاملہ،

پولیس نے انتشار پھیلانے والی خاتون کو کراچی سے حراست میں لے لیا۔

ملزمہ کے خلاف تھانہ گلبرگ میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمہ کو کراچی سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے  تفتیش جاری ہے۔

ابتدائی بیان میں ملزمہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویوز لینے کی خاطر ویڈیو بناکر اپ لوڈ کی تھی۔

پولیس کی جانب سے ملزمہ سارہ خان کو بیان قلمبند کروانے کے لیے جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ خبر پھیلانے پر درج کئے گئے مقدمات کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان پرعائد 29 فیصد ٹیرف ہندوستان اور افغانستان سے زیادہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت درجنوں ممالک پر کئی سالوں سے غیر منصفانہ …