google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری

صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ آئینی ترمیم بل 2024 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان آرٹیکل 175اے کی ذیلی شق تین کے تحت تین سینیئرججز کے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے اورپارلیمانی کمیٹی تین ججزمیں سے ایک جج کا تقرر کرے گی۔

گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 26ویں آئینی ترمیم لاگو ہوگئی۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد سب سے پہلے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر کرے گی۔ آرٹیکل 175اے کی شق 3 کے تحت نئے چیف جسٹس کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان آرٹیکل 175اے کی ذیلی شق تین کے تحت تین سینیئرججز کے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے اورپارلیمانی کمیٹی تین ججز میں سے ایک جج کا تقررکرے گی۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی چیف جسٹس آف پاکستان کا تقررکرکے نام وزیر اعظم کو ارسال کرے گی اور وزیراعظم چیف جسٹس کے تقرر کی ایڈوائس صدر کوبھجوائیں گے۔آرٹیکل 175اے کی ذیلی شق 3اے کے تحت قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی 12ممبران پرمشتمل ہوگی۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں 8اراکین قومی اسمبلی اور 4 سینیٹ سے لیے جائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …