google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی

سینٹ کا اجلاس آج تین بجے جبکہ قومی اسمبلی ک اجلاس 6بجے شام کو ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا، اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے دوبارہ ہوگا۔

پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے چیمبر میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں تمام وفاقی وزرا اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لیے کل صبح ساڑھے 9 بجے کا وقت دیا گیا تھا جسے تبدیل کر کے پہلے11 بجے، پھر دوپہر ساڑھے 12 بجے اور پھر 2 بجے کیا گیا۔

مسلسل وقت تبدیل کیے جانے کے بعد اسے بلآخر ملتوی کردیا گیا تھا۔

سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا، سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں 26 ویں آئینی ترمیم شامل نہیں کی گئی۔

اس سے قبل سینیٹ کا اجلاس رات گیارہ بجے شروع ہونے کے بعد آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوا، ایوان بالا میں 48 ارکان موجود تھے۔

اجلاس میں سینیٹر عرفاق صدیقی نے وفقہ سوالات مخر کرنے کی تحریک پیش کی، سینیٹ میں وفقہ سوالات مخر کردیا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت پھر تبدیل کردیا گیا، اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا۔

کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت ہوا۔

آئینی ترمیم کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس کئی بار تبدیل ہوا، رات 7 بجے بلایا گیا اجلاس کا وقت ساڑھے 9 بجے کیا گیا، جو رات گئے شروع ہوا۔

اس سے قبل سینیٹ کا اجلاس جو دن کے 12 بجے ہونا تھا، اس کا وقت 3 بجے، شام ساڑھے 6 بجے اور پھر رات 8 بجے رکھا گیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …