google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آسٹریلیا کیخلاف محمد رضوان کو کپتان بنانے پر غور - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آسٹریلیا کیخلاف محمد رضوان کو کپتان بنانے پر غور

آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کےلیے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان کو کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کےلیے قومی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے، فائنل اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کی واپسی کا امکان ہے۔

2023 میں آخری ون ڈے کھیلنے والے حسنین نے چیمپئنز کپ اور پریذیڈنٹ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

4 سے 18 نومبر 2024ء کے دوران جاری رہنے والی سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کے سپرد کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ چیئرمین اور سلیکٹرز کی مشاورت سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر عامر جمال اور نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللّٰہ بھی سلیکشن کمیٹی کی نظروں میں ہیں اور انہیں اسکواڈ میں جگہ دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ آسٹریلیا کے دورے پر جانا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …