google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں سال اول کے داخلوں کو روک دیا گیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں سال اول کے داخلوں کو روک دیا گیا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 2024 کے داخلوں کو روک دیا ہے۔ 

پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کرنے والی پانچ جامعات کے وائس چانسلرز سے کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے تناظر میں پی ایم ڈی سی کے اعلان کردہ ٹیسٹ کے نتائج کو حتمی شکل نہیں دی جائے گی اور نتیجہ 2024 کا آپریشن اس وقت تک معطل رہے گا جب تک سماعت کی اگلی تاریخ اور کوئی ادارہ اس نتیجے کی بنیاد پر داخلے کا عمل شروع نہیں کرے گا۔

دریں اثنا شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں باہر کے نصاب سے سوالات لیے جانے کے معاملے پر پی ایم ڈی سی نے چار رکنی کمیٹی بنادی ہے جس کے چیئرمین شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اقبال خان ہوں گے۔

آرمی میڈیکل کالج کے پرنسپل میجر جنرل محمد سہیل امین اور پی ایم ڈی سی کی ڈاکٹر سمیرا احسان رکن ہوں گی جب کہ کمیٹی کی جانب سے مذید ایک رکن کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ کمیٹی 5 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …