google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دوسرا ٹیسٹ آج شروع، انگلینڈ کو پھنسانے کیلئے اسپنرز کا جال تیار - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

دوسرا ٹیسٹ آج شروع، انگلینڈ کو پھنسانے کیلئے اسپنرز کا جال تیار

منگل سے ملتان ہی میں شروع ہونیوالے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے اسپنرز کا جال بچھا کر انگلش بیٹرز کو قابو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آل اسپن اٹیک کیساتھ انگلینڈ کو آئوٹ کرنے کی تیاری مکمل کی گئی ہے۔

پاکستان گذشتہ گیارہ ہوم ٹیسٹ میچوں میں جیت سے محروم ہے جبکہ آسٹریلیا ، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے بعد ہوم گرائونڈ پر چوتھی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

پاکستان تین ریگولر اسپنرز نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان کے ساتھ میدان میں اترے گا ، ان کی مدد کیلئے سلمان علی آغا ، صائم ایوب اور سعود شکیل بھی موجود ہوں گے ۔

عامر جمال واحد فاسٹ بولر ہوں گے ۔ سلیکٹر عاقب جاوید ملتان پہنچ کر کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کو مشورے دیتے رہے۔ مشاورت میں شان مسعود اور جیسن گلیسپی بھی شامل تھے۔

نئی سلیکشن کمیٹی نے پہلے ٹیسٹ کی بدترین کارکردگی کے بعد بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو ڈراپ کردیا ، میچ اسی پچ پر ہوگا جس پر پہلا ٹیسٹ کھیلا گیا تھا۔

نومنتخب سلیکشن کمیٹی نے اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 6نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کیں، کامران غلام بابر اعظم کے نمبر پر بیٹنگ کریں گے ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …