google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 اکتوبر - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 اکتوبر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔

ایف بی آر نے رواں برس پہلی بار 30 ستمبر کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایف بی آر کی پہلی توسیع 14 اکتوبر کو ختم ہوئی ہے، جس کے بعد 31 اکتوبر تک ایک بار پھر تاریخ بڑھادی گئی ہے۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی ہے۔

ایف بی آڑ کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 اے کے تحت کی گئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …