google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب میں موسم سرما کیلئے اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پنجاب میں موسم سرما کیلئے اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کیلئے اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کے اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر سے31 مارچ 2025 تک ہوگا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما میں اسکولز پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ پر لگیں گے، اسکولز میں چھٹی 2 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔ جمعہ کو چھٹی 12 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما میں اساتذہ اسکولز میں ساڑھے 8 بجے سے 3 بجے تک رہیں گے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما میں ہفتہ اور اتوار کو طالب علموں کی چھٹی ہوگی تاہم اساتذہ 9 سے 12 بجے تک اسکول آئیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …