پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، کامران غلام، سعود شکیل شامل ہیں، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں چار تبدیلیاں کی ہیں، بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد کی جگہ کامران غلام، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو شامل کیا ہے۔
دوسری جانب پاک انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ کےلئے ملتان سٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کی پچ کو دوبارہ استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پچ کو پانی دیکر بڑے پنکھوں سے خشک کیا گیا ہے۔
کپتان شان مسعود اور کوچ جیسن گلسپی کی جانب سے پچ دوبارہ استعمال کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا دونوں ٹیموں کی جانب سے پچ کا دوبارہ معائنہ کیا گیا اور ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت بھی کی گئی۔
سپورٹس ماہرین کے مطابق پچ کو سپن باولرز کے لئے سازگار بنایا گیا ہے جبکہ ایک پچ کو دوبارہ استعمال کرنے کے فیصلے کرکٹ میں شاذونادر ہی ہوئے ہیں۔