google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے آج کے میچ سے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم کا فیصلہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے آج کے میچ سے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم کا فیصلہ

وویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج شام کو ہوگا،

میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ ہوگا، واضح رہے کہ گزشتہ رات آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے ۔

سیمی فائنل میں دوسری ٹیم کا فیصلہ آج پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ سے ہوگا

پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کا لازمی جیتنے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلیں گی۔

ثنا نے جمعرات کو اپنے والد کے انتقال کی خبر کے بعد ٹیم چھوڑ دی تھی اور وہ جمعے کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں تھیں، جس میں پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور پاکستان 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا آخری میچ لازمی جیتنا ہو گا۔ تاہم اگر نیوزی لینڈ پاکستان کو شکست دیتا ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کی صورت میں بھارت، نیوزی لینڈ اور پاکستان تینوں کے پوائنٹس 4، 4 ہوجائیں گے۔ جس کا رن ریٹ بہتر ہوگا وہ ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی کرجائے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …