google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بلاول بھٹو نے نواز شریف کو آئینی ترمیم پر ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بلاول بھٹو نے نواز شریف کو آئینی ترمیم پر ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا

اکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آئینی ترمیم پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔

اتوار کو پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے  جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی) سے آئینی ترمیم پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں 26 ویں آئینی ترمیم کے متعلق سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی نے آئینی ترامیم کا مشترکہ مسودہ پارلیمنٹ سے منظور کرانے پر اتفاق کیا تھا۔

گزشتہ جمعرات کو پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس کے دوران عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترامیم کے مسودے کا جائزہ لیا گیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …