google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دوسرا ٹیسٹ: بابراعظم، سرفراز احمد کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

دوسرا ٹیسٹ: بابراعظم، سرفراز احمد کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے سابق کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو ریلیز کردیا گیا۔

بابراعظم کی جگہ کامران غلام کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر حسیب اللہ خان سکینڈ وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

انگلینڈ کیخلاف پلئینگ الیون کا اعلان بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی نے 15 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز کیلئے فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے،

اس فہرست میں 2 تجربہ کار سابق کپتانوں سرفراز احمد اور بابراعظم کا نام شامل نہیں۔

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دونوں تجربہ کار کھلاڑیوں کی جگہ نوجوانوں کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ کاامران غلام، حسیب اللہ، مہران ممتاز اور مبصر خان کے علاوہ اوپنر امام الحق کو بھی ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …