تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال واپس لینے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔
ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرا دیں، احتجاج کی کال واپس لے لیں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس سی او اجلاس کے موقع پر احتجاج کی کال کی تحریک انصاف کے اندر سے بھی مخالفت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے پارٹی کی سینئر لیڈرشپ نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ادھر نائب امیرِ جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بھی پی ٹی آئی سے احتجاج کی کال مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کی کال مؤخر کرے۔
ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس پوری قوم کے لیے باعث اعزاز ہے، حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ تسلیم کرے۔