google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کا دو اسپنرز کے ساتھ اترنے پر غور - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کا دو اسپنرز کے ساتھ اترنے پر غور

ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے دو اسپنرز کے ساتھ اترنے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نعمان علی اور ساجد خان دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں، نوجوان اسپنر ابرار احمد دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ایک فاسٹ بولر یا ایک بیٹسمین میں سے ایک کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فائنل الیون پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کا تبادلہ خیال جاری ہے، دوسرے ٹیسٹ کے لیے الیون اتوار کی صبح فائنل ہوجائے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …