جمعت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے مجوزہ آئینی ترمیم کیلئے مشترکہ ڈرافٹ تیار کرنے پر اتفاق کرلیا۔
بدھ کو اسلام آباد میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے وفود کی ملاقات میں آئینی ترمیم کے مسودے پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد مشترکہ ڈرافٹ بنانے پر اتفاق کیا گیا
جبکہ طے پایا کہ آئینی ترمیم کا مشترکہ مسودہ تیاری کے بعد حکومت کو بھجوایا جائے گا ۔
ملاقات کے دوران سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو اپنا آئینی مسودہ تیار کرنے کا مشورہ بھی دے دیا ہے ۔
ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا مولانا فضل الرحمٰن سےاچھی بات چیت ہوئی، قوم، پارلیمان اورآزاد عدلیہ کیلئے متحد ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ابھی تک حکومت نے کوئی مسودہ نہیں دیا، پہلے حکومت کا ڈرافٹ آجائے پھر اس پر بات کریں گے۔