google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 تا 16 اکتوبر عام تعطیل کا اعلان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 تا 16 اکتوبر عام تعطیل کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں 15،14 اور16 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین دن کی عام تعطیل کی منظوری دی گئی ہے۔

اس سے پہلے وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سیکیورٹی کے سلسلے میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کےلیے فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے اور 5 سے 17 اکتوبر تک دارالحکومت میں فوج تعینات رہے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …