google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت

پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئیں۔

نجی ٹی وی کے ایک شو میں نادیہ خان نے ڈرامہ سیریل ’من جوگی‘ پر بات کرتے ہوئے حلالہ کے موضوع پر ڈرامے کے پیغام کو سراہا ہے۔

نادیہ خان نے کہا کہ ’من جوگی‘ کا پیغام اس وقت بہت اہم ہے کیونکہ اب لوگ حلالہ کو ایک کاروبار بنا چکے ہیں۔

حلالہ سینٹرز جان بوجھ کر طلاق کو ٹھیک کرنے کے لیے حلالہ کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، جو اسلام میں منع ہے اور اب یہ ایک مذاق بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ایسی حلالہ سینٹرز کے اشتہارات بھی نظر آئے ہیں جو اس مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں اور شو کے دوران انہوں نے اپنے موبائل پر حلالہ سینٹر کا اشتہار بھی پڑھا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کا بیان سامنے آنے کے بعد صارفین میں غصہ پھیل گیا ہے،

ان کا کہنا ہے کہ ایسے کاروبار معاشرتی اقدار کے زوال کا اشارہ دیتے ہیں اور وہ ان مردوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو غصے میں طلاق دیتے ہیں اور بعد میں ایسی ممنوعہ آپشنز کا سہارا لیتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …