بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ ڈی چوک جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
ایسے میں جب عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمی خان ڈی چوک پہنچی تو پولیس نے دونوں بہنوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس علیمہ خان کو وین میں بٹھا کر لے گئی۔
اسلام آباد پولیس نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے ساتھ دیگر کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جو احتجاج میں شرکت کے لیے وہاں پہنچے تھے۔
بانی چیئرمین کی بہنوں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ آئی جی آسلام آباد کے مطابق ابھی تک 30 سے زائد افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔
جبکہ لاہور میں پولیس نے کل کے احتجاج کے حوالے سے جن پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے انہیں شرپسند عناصر ڈیکلیئر کردیا گیا۔
ساتھ ہی ساتھ پی ٹی آئی کے 1590 کارکنوں کی گرفتاری کےاحکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔