google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرکے رینجرز کو طلب کرلیا گیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ  کردی گئی ہے۔

لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرزکو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

راولپنڈی اور اٹک میں 4 اور 5 اکتوبر کیلئے رینجرز کی 6 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں جبکہ اٹک میں فرنٹئیر کانسٹیبلری کی 10 پلاٹون بھی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

 لاہور میں 5 اکتوبر کیلئے رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ  پابندی کا اطلاق جمعہ 4 اکتوبر سے اتوار 6 اکتوبر تک ہو گا۔ لاہور میں جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے۔

لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں پابندی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا۔ 

سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے جبکہ رینجرز کی خدمات کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلے لکھے گئے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …