google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ُپاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکن کو جیت کیلئے 117رنز کا ہدف - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ُپاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکن کو جیت کیلئے 117رنز کا ہدف

سری لنکا وویمن کرکٹ ٹیم کو جیت کیلئے 48گیندوں پر 66رنز درکار

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 116 پر آئوٹ کردیا،

اس طرح سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم کو جیت کیلئے 117رنز کا ہدف ملا ہے ۔

پہلے بلے بازی کا انتخاب کرتے ہوئے پاکستان کی بیٹنگ یونٹ نے سری لنکا کے اسپن سے بھرے بالنگ اٹیک کے خلاف جدوجہد کی

گرین شرٹس کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا کیونکہ کماری نے اپنے دونوں اوپنرز گل فیروزہ (2) اور منیبہ علی (11) کو چار اوورز کے اندر صرف 17 رنز دے کر آئوٹ کر دیا۔

سری لنکا کی کپتان اتھاپتھو نے پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا جب انہوں نے اننگز کے چھٹے اوور میں تجربہ کار سدرہ امین کو آٹ کیا۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے ایک بانڈری کی مدد سے 10 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔

اس کے بعد نوجوان کھلاڑی عمائمہ سہیل کو تجربہ کار آل رائونڈر ندا ڈار نے جوائن کیا۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے محتاط 25 رنز کی شراکت قائم کی یہاں تک کہ 10ویں اوور میں عمائمہ کاویشا دلہری کا شکار ہوگئیں۔عمیمہ نے 19 گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ18 رنز بنائے۔

اس کے بعد ڈار نے توبہ حسن (5) کے ساتھ ایک مختصر شراکت داری کی اس سے پہلے کہ دونوں یکے بعد دیگرے آئوٹ ہوگئیں۔ سابق کپتان نے 22 گیندوں پر 23 رن بنائے ۔

پاکستان جلد ہی 14.5 اوورز میں مزید 84/8 پر پہنچ گیا کیونکہ عالیہ ریاض (0) اور ڈیانا بیگ (2) جلد ی میں آئوٹ ہوگئیں۔

جب گرین شرٹس کے لیے 100 رنز کی رکاوٹ کو عبور کرنا مشکل دکھائی دے رہا تھا، تو فاطمہ ثنا اپنی ٹیم کے لیے کھڑی ہوئیں اور ناشرا سندھو(6*) کے ساتھ یک طرفہ شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کے ٹوٹل کو 116پر پہنچا دیا۔

پاکستانی کپتان نے آخری اوور میں واپس جانے سے پہلے 20 گیندوں پر 30 رنز بنائے، جس میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا۔

سری لنکا کی جانب سے اتھاپتھھو، کماری اور اڈیشیکا پربودھنی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کاویشا دلہری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …