google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایپل کا سستا ترین آئی فون آئندہ برس متعارف کرائے جانے کا امکان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ایپل کا سستا ترین آئی فون آئندہ برس متعارف کرائے جانے کا امکان

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا سستا ترین آئی فون ایس ای آئندہ برس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کے نئے آئی فون ایس ای کی تیاری پر کام جاری ہے جسے 2025 میں لانچ کیا جائے گا اور سیریز کا چوتھا آئی فون ہوگا۔

نئے ماڈل میں ایپل انٹیلی جنس نامی آرٹی فیشل انٹیلیجنس ماڈل پر مبنی فیچرز بھی موجود ہوں گے اور فیس آئی ڈی کے آپشن کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ آئی فون 14 کی طرح ہوم بٹن نہیں ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق 2022 کے آئی فون ایس ای 3 کی طرح فون میں 12 میگا پکسل کیمرا ہوگا یا اس بار زیادہ طاقتور کیمرا لگایا جائے گا اس بارے واضح نہیں ہے۔

ابھی آئی فون ایس ای 2022 ایپل کا سستا ترین فون ہے جس کی قیمت 429 ڈالرز ہے۔I

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …