google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں مزید تنزلی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں مزید تنزلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی ٹیسٹ رینکنگ میں مزید ایک درجہ تنزلی ہوگئی۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ترقی کا سلسلہ جاری اور وہ نئی رینکنگ میں 720 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر ہیں

بھارت کے جیسوال 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ویرات کوہلی کی 6 درجے ترقی ہوئی اور وہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

باؤلرز کی نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی ہے۔

بھارتی باؤلر روی ایشون دوسرے نمبرپر چلے گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی تیسری پوزیشن اور پاکستانی سٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔I

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے …