google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مجھ پر کالا جادو کیا گیا: فیروز خان کا انکشاف - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مجھ پر کالا جادو کیا گیا: فیروز خان کا انکشاف

معروف اداکار فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں انہیں معلوم ہوا کہ ان پر کسی نے کالا جادو کردیا اور وہ کافی عرصے تک اس کے زیر اثر رہے، اس دوران انہوں نے واہیات مخلوق اور طاقتوں کو اپنے ساتھ پایا۔

فیروز خان نے انسٹاگرام اسٹوریز میں مداحوں کو خود پر کالا جادو کیے جانے کا قصہ بتاتے ہوئے بتایا کہ وہ اللّٰہ کے کرم اور آپ ﷺ کی رحمت سمیت قرآن پاک کی مدد سے کالے جادو سے باہر نکلے۔

انہوں نے متعدد ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بھی پہلے ایسی چیزوں پر یقین نہیں ہوتا تھا لیکن جب ان کے ساتھ ایسا ہوا تو انہوں نے دوسرے لوگوں اور عالم دین سے رجوع کیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں کالے جادو سمیت نظر نہ آنے والی قوتوں سے متعلق بھی بتایا گیا اور انہیں معلوم ہوا کہ بعض اوقات یہ معاملات اتنے سنگین ہوجاتے ہیں کہ گھر کی دیواروں سے بھی خون آنے لگتا ہے۔

ان کے مطابق انہوں نے کبھی کافی عرصے تک اپنے ساتھ غیر متوقع چیزوں، طاقتوں، قوتوں اور احساسات کو موجود پایا اور ہر وقت ایک خوف میں مبتلا رہے۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو انتہائی بھیانک احساسات اور سوچوں میں گھرا ہوا پایا جب کہ انہیں ہر وقت ایسا لگتا کہ ان کے آس پاس واہیات مخلوق اور طاقتیں موجود ہیں۔

اداکار کے مطابق جب انہوں نے اس متعلق دوسرے لوگوں سے معلوم کیا تو انہوں نے خدا سے مدد مانگی، حضور اکرم ﷺ کے صدقےاللہ سے دعا مانگیں کہ انہیں اس مصیبت سے نجات دلائی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں متعدد وظیفے بتائے گئے، انہوں نے عبادتوں، نمازوں، قرآنی رقیہ، درود پاک اور قرآن کی مدد سے کالے جادو کا علاج کیا۔

اداکار نے مداحوں کو خبردار کیا کہ اگر کسی کے ساتھ ایسے کالے جادو جیسے واقعات ہوتے ہیں تو انہیں مذاق نہ سمجھیں، مذہب اسلام میں بھی نظر، کالے جادو اور بھیانک چیزوں کا ذکر موجود ہے، ایسے غلط کاموں کو قرآن پاک اور خدا کی مدد سے روکا جا سکتا ہے۔

اگرچہ فیروز خان نے انکشاف کیا کہ ان پر کالا جادو کیا گیا اور انہوں نے اپنے ساتھ غیر متوقع چیزیں محسوس کیں جب کہ ہر وقت انہیں اپنے ساتھ واہیات قوتیں ساتھ نظر آتی تھیں لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان پر کس نے کالا جادو کروایا؟

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …