google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دلجیت دوسانجھ نے پہلی بار مداحوں کو اہل خانہ سے ملوا دیا - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

دلجیت دوسانجھ نے پہلی بار مداحوں کو اہل خانہ سے ملوا دیا

ہپ ہاپ پنجابی گانوں کے سبب دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے پہلی بار اپنے اہلِ خانہ کو مداحوں سے ملوا دیا۔

دنیا بھر کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے ’دلومیناتی ٹور‘ کے دوران حالیہ کنسرٹ برطانوی شہر منچسٹر میں ہوا۔

مانچسٹر میں ہونے والے سولڈ آؤٹ کنسرٹ میں جہاں ان کے مداحوں نے بھرپور انداز میں شرکت وہیں ان کے اہلِ خانہ بھی پہلی بار کنسرٹ میں مداحوں کے درمیان موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلجیت دوسانجھ پرفارمنس کے دوران اسٹیج سے اتر کر مداحوں میں موجود ایک خاتون اور ان کے ساتھ موجود خاتون کو گلے لگایا

پھراعلان کیا کہ آج پہلی بار میرے کنسرٹ میں میری والدہ اور بہن بھی موجود ہیں۔

یوں تو دلجیت اپنے اہلِ خانہ کے حوالے سے انٹرویوز کے دوران زیادہ بات نہیں کرتے لیکن وائرل ویڈیو میں اپنے بیٹے کی شاندار کامیابی دیکھ کر ان کی والدہ کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو بہنے لگے۔

واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کی ’دلومیناتی ٹور‘ کنسرٹ کے سلسلے میں یورپ ٹور کے بعد اگلی منزل بھارت ہے، جہاں وہ رواں ماہ کے اختتام سے پرفارم کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …