google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی زیر صدارت اجلاس میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والوں کی تعداد دو گنی ہوگئی ہے۔

ایف بی آر نے ستمبر کیلئے ٹیکس کا ٹارگٹ پوراکرلیا، ستمبر کیلئے ٹیکس کا 1098ارب کا ٹارگٹ بڑھ کر 1100ارب ہوگیا۔

واضح رہے کہ تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …