google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا اعلان کرتے پیٹرول 2 روپے اور ڈیزل 3روپے 40 پیسے سستا کرنے کا اعلان کردیا۔

حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے تین پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

اسی طرح تین روپے 40 پیسے کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 249.69 روپے سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

یکم جون 2024 سے لے کر اب تک حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا چکی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …