بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کی طالبہ کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کے خلاف ہراسانی کی شکایت درج کرانے پر انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔
اس معاملے پر 2 اکتوبر دوپہر 12 بجے کمیٹی روم، وی سی سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے.
خط کے مطابق تحقیقات کے لیے یہ ضروری ہے کہ کمیٹی شکایت کے منصفانہ اور مکمل جائزہ کو یقینی بنائے جس کے لیے تمام ملوث فریقوں کی بات سنی جائے گی اس بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔
بی بی اے کی طالبہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس مجھ سے نازیبا گفتگو کرتے ہیں اور میرے منگیتر سے متعلق بھی غیر اخلاقی گفتگو کی جس کی تحریری شکایت کر دی ہے۔
اس حوالے سے رجسٹرار وسیم مرزا کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کریں گے، کوئی ملوث ہوا تو کارروائی کریں گے۔