سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کو تین ماہ کاعرصہ گزر چکا ہے۔ دونوں کی شادی 23 جون کو ہوئی تھی۔ شادی کے 3 ماہ بعد ایک ایونٹ میں شرکت کے دوران سوناکشی نے بھارتی میڈیاکو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ اپنے تعلقات اور ان کی اچھی اور بری عادتوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔
جب سوناکشی اور ظہیر سے ایک دوسرے کی ایک اچھی اور ایک بری عادت کے بارے میں پوچھا گیا تو ظہیر اقبال نے سوناکشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیوی کی دو عادتوں کے بارے میں بات کریں گے، جو انہیں پسند ہیں۔
ظہیر اقبال نے کہا کہ ان میں بہت کم چیزیں ایسی ہیں جو مجھے ناپسند ہیں۔ اگر میں ان کی کسی عادت سے پریشان ہوں تو وہ ان کی خود غرضی ہے۔ لیکن میں اس پر انہیں زچ کرنے یا ان سے ناراض ہونے کی بجائے میں سمجھنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی انا اور عزت نفس کو اتنی اہمیت کیوں دیتی ہیں؟
اپنی تعریف سن کر سوناکشی بہت خوش ہو گئیں اور انہوں نے ظہیر سے کھل کر اظہار کرنے کیلئے کہا۔ ظہیر نے پھر کہا کہ سوناکشی وقت کی بہت پابند ہیں۔ اداکار نے کہا کہ وقت کا پابند ہونا ضروری ہے لیکن بعض اوقات تھوڑی دیر ہوجانانظر انداز کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ظہیر کو سوناکشی میں عاجزی اور سادگی بہت پسند ہے۔
سوناکشی کو ظہیر اقبال کی دوسروں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنےکی عادت بہت اچھی لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت سخی انسان ہیں۔ وہ نہ صرف ان کے ساتھ بلکہ اپنے اردگرد کے ہر فرد سے شفقت اور احترام سے پیش آتے ہیں۔ یہ انسان کی بہترین صفات میں شمار ہوتی ہیں۔
سوناکشی نے طنزیہ انداز میں ظہیر کی ایک بری عادت کے بارے میں بھی بتایا، جس کی وجہ سے وہ کبھی کبھی تھوڑی پریشان ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت شور مچاتے ہیں۔ وہ مسلسل سیٹی بجاتے رہیں گے یا کسی وقت شور مچانا شروع کر دیتے ہیں۔
سوناکشی نے بتایا کہ ایسے لمحات بھی آتے ہیں جب وہ سکون کیلئے ترس جاتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ بعض اوقات جب آپ اکیلے ہوتے ہیں تو اچانک شور ہوگا ۔ اس پر ظہیر کہتے ہیں کہ لیکن وہ بہت مہذبانہ اور شائستگی سے پیش آتی ہے اور کہتی ہیں کہ پلیز گھر چھوڑ کر کہیں چلے جاؤ۔
واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے 7 سال کے ریلیشن شپ کے بعد 23 جون کو ظہیر اقبال سے شادی کی تھی۔ سوناکشی سنہا کو حال ہی میں ”بین مذاہب“ شادی کرنے پر ٹرول کیا گیا تھا، جب کہ ظہیر اقبال پر ”لو جہاد“ کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔ لیکن یہ دونوں ان سب باتوں کی پرواہ کیے بغیر خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔