google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج

لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر اداکارہ کی ضمانت خارج کی ہے۔

اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی 2 ماہ کے لیے لی تھی۔

مدعی کا کہنا ہے کہ 2 ماہ گزرنے کے بعد بھی اداکارہ نے 25 لاکھ روپے واپس نہیں کیے اور نہ ہی گاڑی واپس کی۔

عدالت نے اداکارہ کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے شریک ملزم کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کر دی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …