google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ٹیکس نادہندگان پر پابندیاں تجویز : وزیر خزانہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ٹیکس نادہندگان پر پابندیاں تجویز : وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت اب نان فائلر کی اصطلاح ختم کر رہی ہے۔ ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگائیں گے کہ وہ بہت سےکام نہیں کرسکیں گے۔ 

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا حکومت کے پاس لوگوں کے طرز زندگی کا ڈیٹا موجود ہے۔ کس کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں، کتنے بیرونِ ممالک سفر اور سب معلومات ہیں۔ 

وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکا کی مدد اور چین کا تعاون آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کی وجہ بنا۔ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے دوست ممالک نے مالیاتی ضرورت کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی۔ اگر چاہتے ہیں کہ یہ آخری پروگرام ہو تو اس کیلئے ملکی معیشت میں بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی۔ 

وزیرخزانہ نے کہا کہ تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ طبقے پر جو اضافی بوجھ ڈالا گیا تھا اسے کم کیا جائے گا۔ رٹیلرز، ہول سیلرز، زراعت اور پراپرٹی کے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔ 

محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا ماضی میں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرتا رہا ہے، امید ہے مستقبل میں اس میں اضافہ ہوگا۔ 

انھوں نے کہا کہ دوست ممالک سے جو قرض لیا ہے اس میں چین کا حجم سب سے زیادہ ہے۔ آئی ایم ایف پوچھتا ہے کہ اسے قرض واپس کیسے کریں گے۔ حکومت کے پاس اب معاشی اصلاحات کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ٹیکس نیٹ سے باہر شعبوں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانا ہوگا۔ 

محمد اورنگزیب نے کہا گزشتہ برس محصولات میں 29 فیصد اضافے کے باوجود ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 9 فیصد رہی۔ 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کسی بھی ملک کی معیشت کو استحکام نہیں دلاسکتا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …