google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 صبا حمید ڈراموں میں بہو کو مارنے میں کافی مہارت رکھتی ہیں: بشریٰ انصاری - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

صبا حمید ڈراموں میں بہو کو مارنے میں کافی مہارت رکھتی ہیں: بشریٰ انصاری

پاکستان کی معروف اداکارہ، کامیڈین اور گلوکارہ بشریٰ انصاری نے ڈراموں میں سخت ساس کا کردار نبھانے سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ حقیقت میں سخت مزاج ساس نہیں ہیں اور ڈراموں میں ایسے کردار ادا کرنا ان کے لیے کافی مشکل ہوتا ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ “اگر میری ساتھی اداکارہ صبا حمید کو دیکھا جائے تو وہ ڈراموں میں بہو کو مارنے میں کافی مہارت رکھتی ہیں۔”

اداکارہ نے کہا کہ عوام سخت ساس کے کردار کو پسند کرتے ہیں، اس لیے یہ کردار ڈراموں میں شامل کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈراموں میں تھپڑ مارنے کے بجائے صرف دھکا دیتی ہیں یا برا بھلا کہہ لیتی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …