خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ایم ڈی کیٹ کا پرچہ آؤٹ کرکے حل کرنے والا 8 رکنی گروہ گرفتار کرلیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے موبائل فون سمیت مختلف ڈیوائسز برآمد کرلی گئی ہیں اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ پرچہ آؤٹ کرکے بھاری رقوم کے عوض فروخت کرنے والے نیٹ ورک کو قابو کیا گیا ہے، گرفتار افراد کوئٹہ، پشاور اور دیگر علاقوں کے نیٹ ورک کے ساتھ رابطے میں تھے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں وزیرستان کے رزمک کا رہائشی حاضر اللہ اور لکی غنڈکی کا رہائشی فیض اللہ شامل ہیں، اس کے علاوہ تتر خیل کا حمزہ شفیق، خوجکی کلہ کا اسامہ دانیال، وارانہ کا وسیم، کاس کورونہ کا فواد، مرکز کورونہ کا عزیز اور چتہ بانڈہ کا رہائشی محمد اعجاز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹ گروہ کرک میں نجی ہاسٹل میں مقیم تھا۔