google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کرکٹ بورڈ کا ’اسٹریٹیجک کنیکشن کیمپ‘ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

کرکٹ بورڈ کا ’اسٹریٹیجک کنیکشن کیمپ‘

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کل اسٹریٹیجک کنیکشن کیمپ کی میزبانی کرے گا۔۔کیمپ کا مقصد پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے ایک واضح وژن قائم کرنا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسٹریٹجک سیشن پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی اس سال کے شروع میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے سابق کرکٹرز کے ساتھ مختلف میٹنگز کا تسلسل ہے۔

کیمپ میں بابر اعظم، فخر زمان، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود سمیت 9 ایلیٹ کرکٹرز شریک ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کہتے ہیں یہ پاکستان کرکٹ کو نئی شکل دینے کا پہلا قدم ثابت ہوگا۔

پی سی بی نے کہا کہ کیمپ کا بنیادی مقصد مشترکہ ویژن اور مشن واضح کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیم کے درخشاں ماضی کی بحالی کے لیے ایک روڈ میپ ترتیب دینا ہے۔

بیان کے مطابق سیشن میں کھلاڑیوں اور پی سی بی کے درمیان مضبوط تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی

جب کہ بورڈ اسٹریٹجک اہداف کو پورا کرنے میں کھلاڑیوں کی مدد کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرے گا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ کیمپ کا سب سے بنیادی مقصد یہ ہے کہ کھلاڑی اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے کرکٹرز کی اگلی نسل کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …