google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 50 سے زائد طلبا زیرحراست، نقل کے آلات برآمد - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 50 سے زائد طلبا زیرحراست، نقل کے آلات برآمد

وائس چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر شبیر لہڑی نے کہا کہ میڈیکل کالجز میں داخلوں کےلیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران 50 سے زائد طلبہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات سے نقل میں استعمال کی جانے والی ڈیوائسز بھی برآمد کی گئی ہیں۔

نقل کرتے پکڑے گئے زیادہ تر امیدوار  کےپی سے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کروایا جا رہا ہے۔

کوئٹہ سے پولیس کے مطابق میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے دوران طلبہ سے نقل کےلیے استعمال کی جانے والی ڈیوائسز (آلات) قبضے میں لی گئیں۔ 

پولیس کے مطابق نقل کرنے پر حراست میں لیے گئے طلباء کو ایئر پورٹ تھانے میں منتقل کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …