google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی کارکنان ٹولیوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچنا شروع - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پی ٹی آئی کارکنان ٹولیوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچنا شروع

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے حامی کارکنان ٹولیوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے۔

کاہنہ کاچھا جلسہ گاہ کو جانے والے راستے میں مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

جلسہ گاہ کے راستہ میں تحریک انصاف کے پارٹی پرچم والی ٹوپیاں اور مفلر فروخت کیلئے جگہ جگہ اسٹالز لگ گئے ہیں۔

دوسری جانب جلسہ شروع ہونے سے قبل پنڈال کو سجانے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں پہنچا دی گئی ہیں۔

کارکنان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ہماری لائٹیں، جنریٹرز، اسپیکر سب کچھ پکڑنا شروع کردیا ہے اور کارکنان کو جلسہ گاہ پہنچنے سے روکا جارہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …