وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے حال ہی میں ٹریژری بلز کی تمام بولیوں کو مسترد کردیا ہے
تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ حکومت قرض کے لئے بے چین نہیں ہے ، نہ ہی کسی قسم کی مجبوری میں ہے ،اپنی شرائط پر قرض لیں گے ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، وزیر خزانہ نے یہ ریمارکس جمعہ کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں دیے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کی ہدایات کے بعد بدھ کو ہونے والی نیلامی میں موصول ہونے والے پاکستان مارکیٹ ٹریژری بلز (ایم ٹی بیز) کی تمام بولیوں کو مسترد کردیا تھا۔
جمعرات کو حکومت نے فکسڈ لوکل کرنسی طویل مدتی پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) کی فروخت کے ذریعے 200 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 83 ارب روپے جمع کیے۔