google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پرسوں جلسے میں پورا لاہور نکلے گا یہ رکاوٹیں رکھیں گے تو ہم ہٹا دیں گے: علیمہ خان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پرسوں جلسے میں پورا لاہور نکلے گا یہ رکاوٹیں رکھیں گے تو ہم ہٹا دیں گے: علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کے لیے ہم ہر چیز کے لیے تیار ہیں، اگر انھوں نے کربلا بنانا ہے تو ہم تیار ہیں لاہور میں نکلیں گے پورا لاہور نکلے گا اگر یہ کاوٹیں رکھیں گے تو ہم ہٹا دیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو عوام کو بچانا ہے سپریم کورٹ پر پہلے حملہ ہوا اب دوبارہ حملہ ہوگا، سپریم کورٹ آخری انصاف کی جگہ ہے، یہ سپریم کورٹ کے حقوق سلب کرنے جارہے ہیں یہ ہمیں کسی بھی وقت ملٹری کورٹ میں لے جائیں گے ہمارے بہت سے لوگ ملٹری جیل میں ہیں ہمارا بھانجہ بھی ملٹری جیل میں ہے کسی کو معلوم نہیں کہ ان کو کب اور کتنی سزا ہوجائے گی۔

علیمہ خان نے کہا کہ اب یہ قانون لانا چاہتے ہیں کسی کو بھی اٹھا کر لے جائیں یہ سپریم کورٹ کو اپنے ماتحت کرنا چاہتے ہیں، موجودہ اسمبلی کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں، سب نمائندوں کو مجبور کیا جارہا ہے، سپریم کورٹ کو بچائیں گے تو جمہوریت اور آزادی کو بچائیں گے یہاں انصاف نہیں مل رہا، آج جج صاحب بہت مجبور لگ رہے تھے جج صاحب کو ہدایت آئی ہے کہ روزانہ سماعت کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف نئے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، جج نے جلد بانی پی ٹی آئی کو سزا دینی ہے بانی پی ٹی آئی کو پھر ہائی کورٹ میں جانا پڑے گا، یہ اسی طرح کیس بنا کر کئی مہینوں تک بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھیں گے، ہمارے اپنے لوگ بہت بڑے لیڈر کے ساتھ کیا کررہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہم ہر چیز کے لیے تیار ہیں، اگر انھوں نے کربلا بنانا ہے تو ہم تیار ہیں لاہور میں نکلیں گے پورا لاہور نکلے گا اگر یہ کاوٹیں رکھیں گے تو ہم ہٹا دیں گے، لوگوں کو اتنا مشکل میں نہ ڈالیں کہ کل آپ نتائج برداشت نہ کرسکیں، بانی پی ٹی آئی 15 ماہ سے جیل میں ہیں اب ہم سب جیلیں بھریں گے، ہم نے کبھی کوئی ایسا جلسہ نہیں کیا کہ جس کا این او سی نہ ہو، اب ہم اپنا آئینی حق استعمال کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رواں مالی سال منی بجٹ نہیں لارہے: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ …