google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں متوقع - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں متوقع

پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

انگلش ٹیم یکم اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر روانہ ہو گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے شیڈول ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی ٹیسٹ میچ کا وینیو نہیں رہا، پی سی بی نے ملتان اور راولپنڈی میں ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی پہلے 2 ٹیسٹ ملتان میں کرانے کی ورکنگ کر رہا ہے جبکہ پہلا اور تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں کرانے کا آپشن بھی رکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا دورۂ پاکستان سے قبل ہیم اسٹرنگ انجری کا اسکین ہو گا۔

واضح رہے کہ بین اسٹوکس گزشتہ ماہ انجری کا شکار ہوئے تھے اور سری لنکا کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …