google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے: عمران خان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے: عمران خان

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ڈرے ہوئے ہیں۔ آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت اس لیے بنانا چاہ رہے ہیں کہ یہ سپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی ترامیم سے ملک کا مستقبل تباہ ہوجائے گا۔ آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن فراڈ چھپانے کےلیے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔ یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ اگر الیکشن کھل گیا تو سب کچھ ریورس ہوجائے گا۔

بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اس کے خلاف خاموش رہیں گے، ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …