google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کیلئے قومی فٹبال ٹیم کا اعلان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کیلئے قومی فٹبال ٹیم کا اعلان

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے رواں ماہ بھوٹان میں ہونے والی ساف انڈر 17 چیمپئن شپ  کےلیے ٹیم کا اعلان کردیا۔

منتخب اسکواڈ میں عبدالرحمان، محمد حسنین سلیم، نجیم خان، سمیر احمد، عبید اللہ خان، ماجد علی، سید محمد عابس رضا، عمر جاوید،  عبدالصمد، محمد فراز شامل ہیں۔

فرہاد، ہارون رشید، حکمت اللہ، خبیب خان، ایم شہاب احمد  محمد خان، عبدالغنی، سبحان کریم، شرف خان اور محمد طلحہ خان پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے, گول کیپر کیلئے عادل علی خان، کاشف اور غلام عباس منتخب ہونے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی ایشیا کے 7 ممالک کے درمیان چیمپئین شپ 20 تا 30 ستمبر بھوٹان کے شہر تھمپو میں کھیلی  جائے گی، چیمپئین شپ میں شریک ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں شامل پاکستان اپنا پہلا میچ 21 ستمبر کونیپال کے خلاف کھیلے گا، دوسرے میچ میں قومی جونیئرٹیم کا مقابلہ 23 ستمبر کو میزبان بھوٹان سے ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں اسے سری لنکا کا سامنا درپیش ہوگا۔

گروپ  بی میں دفاعی چیمپئن بھارت، مالدیپ اور بنگلا دیشں شامل ہیں، ہرگروپ کی ونر اوررنراپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …