google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور چین پیرکو مد مقابل - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور چین پیرکو مد مقابل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی لائن اپ بھی مکمل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں چین نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں جانے کی امید لگائے بیٹھی ملائیشین ٹیم ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی۔ 

چین کے شہر موکی میں جاری ایونٹ کے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں میزبان چین نے جاپان کو 0-2 سے زیر کیا۔ 

اس کے ساتھ ہی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔

فائنل فور کےلیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، جنوبی کوریا اور میزبان چین شامل ہیں۔ 

پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور چین مد مقابل ہوں گے جبکہ دوسرا سیمی فائنل جنوبی کوریا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پانچویں اور چھٹی پوزیشن کا میچ جاپان اور ملائیشیا کے درمیان ہوگا۔

علم میں رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز پیر جبکہ فائنل مقابلہ منگل کو کھیلا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …