google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عمر ایوب مستعفی ، سلمان اکرم راجہ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری نامزد - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

عمر ایوب مستعفی ، سلمان اکرم راجہ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری نامزد

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، ان کی جگہ سلمان اکرم راجہ کو سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے جبکہ سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اس کے علاوہ رؤف حسن کی سربراہی میں تھینک ٹینک تشکیل دیا جائے گا، رؤف حسن حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجراء اور انتخابی معاملات بھی دیکھیں گے۔

دریں آثنا عمر ایوب نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 4 ستمبر کو استعفیٰ منظور کر لیا تھا، 22 جون کو استعفیٰ دیا جو قبول نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ورکر بن کر کام کرتا رہوں گا، کارکن اسلام آباد جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کے بطور سیکرٹری جنرل نامزدگی کا علم نہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …