google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شوہر کے ساتھ کوئی اور خاتون اچھی نہیں لگتی، حبا بخاری - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

شوہر کے ساتھ کوئی اور خاتون اچھی نہیں لگتی، حبا بخاری

اداکارہ حبا بخاری کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ سب سے زیادہ اچھی لگتی ہیں جب کہ انہیں شوہر کے ہمراہ کوئی اور خاتون اچھی نہیں لگتی۔

حبا بخاری کی شوہر اور اپنے بارے میں بات کرنے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کس اداکار کے ساتھ کام کرتے ہوئے اچھی لگتی ہیں۔

خاتون نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ کس مرد اداکار کے ساتھ کام کرتے وقت خود کو آرام دہ محسوس کرتی ہیں؟ اس پر اداکارہ ہنس پڑیں اور کہنے لگی کہ مرد کے ساتھ پرسکون؟

بعد ازاں خاتون نے اپنے سوال کو درست کیا اور پوچھا کہ انہیں کس اداکار کے ستاھ کام کرنا پسند ہے اور وہ خود کیا سمجھتی ہیں کہ وہ کس کے ساتھ اچھی لگتی ہیں؟

اس پر حبا بخاری نے جواب دیا کہ اداکاری خود ایک آرٹ ہے، جس وجہ سے ہر کوئی، ہر کسی کے ساتھ کام کرتا ہے۔

اسی دوران خاتون نے اداکارہ کو کہا کہ وہ ہر اداکار کے ساتھ اچھی لگتی ہیں، جس پر حبا بخاری نے خاتون کا شکریہ ادا کیا۔

حبا بخاری نے بعد ازاں کہا کہ وہ انہیں لگتا ہے کہ وہ سب سے زیادہ اپنے شوہر کے ساتھ اچھی لگتی ہیں۔

اداکارہ کی بات پر پنڈال میں بیٹھے لوگوں نے تالیاں بجائیں، جس پر اداکارہ نے شاطر انداز اپنا کر کہا کہ انہیں اپنے شوہر کے ساتھ کوئی اور خاتون بھی اچھی نہیں لگتیں۔

حبا بخاری کے شوہر آرز احمد بھی اداکار ہیں اور وہ بھی متعدد اداکاراؤں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

حبا بخاری اور آرز احمد نے جنوری 2022 میں شادی کی تھی اور حال ہی میں اداکارہ نادیہ خان نے ایک ٹی وی شو میں دعویٰ کیا تھا کہ حبا بخاری حمل سے ہیں۔

نادیہ خان کے دعوے کے باوجود تاحال حبا بخاری نے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …