google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سیاسی پناہ لینے والے پی ایچ ایف کے تین کھلاڑیوں، فزیو پر تاحیات پابندی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

سیاسی پناہ لینے والے پی ایچ ایف کے تین کھلاڑیوں، فزیو پر تاحیات پابندی

پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) نے فیڈریشن سے این او سی لیے بغیر ملک چھوڑ کر جانے کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر سیاسی بنیادوں پر بیرون ملک پناہ لینے والے تین کھلاڑی اور ایک فزیو پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

پی ایچ ایف کے سیکریٹری جنرل اولمپئین رانا مجاہد علی نے پریس کانفرنس میں تمام صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی مرتضٰی یعقوب، احتشام اسلم، عبدالرحمٰن اور فزیو وقاض محمود بغیر اجازت بیرونِ ملک چلے گئے اس لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ، احتشام اور عبدالرحمٰن اور فزیو وقاص کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ بیرون ملک سیاسی پناہ لے رہے ہیں۔

ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ کے لیے مدعو کیا گیا لیکن کھلاڑیوں نے فیڈریشن سے جھوٹ بولا، ہمارے لیے سب کھلاڑی برابر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن دیگر کھلاڑیوں کو لیگز کے لیے این او سی دیتی رہی ہے لیکن تینوں کھلاڑیوں نے کبھی بھی لیگ کھیلنے کے لیے این او سی نہیں مانگے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بدنام کرنے پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور کانگریس کی منظوری سے پابندی کا اطلاق کیا گیا۔

رانا مجاہد نے کہا کہ ہم وزارت داخلہ کو بھی خط لکھ رہے ہیں کہ ان کے پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں۔

پی ایچ ایف کے سیکریٹری نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات بھی ہوئی ہے اور حکومت نے کہا ہے کہ ہاکی ٹیم کا خرچہ ہم دیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے …