google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی سی بی کا دوسرے ٹیسٹ میں طلباء کیلئے مفت داخلے کا اعلان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پی سی بی کا دوسرے ٹیسٹ میں طلباء کیلئے مفت داخلے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں طلباء کے لیے مفت داخلے کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلباء کو تعلیمی ادارے کا کارڈ ساتھ لانا ہو گا، طلباء کسی بھی وی آئی پی اور پریمیئم انکلوژر سے میچ دیکھ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ طلباء کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …