حکومت نے کل 28 اگست کو ہونے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کردیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو کے دوران اس حوالے سے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 28 اگست کو طلب کیا گیا تھا، تاہم اب ملتوی کر دیا گیا تھا، جس کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔
میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں کہ حکومت مشترکہ اجلاس میں عدلیہ کے حوالے سے کوئی قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔
اس حوالے سے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا تھا کہ عدلیہ کے حوالے سے کوئی قانون سازی زیر غور نہیں ، دوسری جانب وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ عدلیہ سے جس طرح کے فیصلے آ رہے ہیں، آئینی ترمیم ضروری ہے۔