google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ECC کی 1 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط منظوری - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ECC کی 1 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط منظوری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط منظوری دے دی، چینی کی برآمد کی اجازت کی مدت میں15 دن کی توسیع بھی منظور کر لی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں  رواں مالی سال کے دوران آپریشن عزم استحکام کےلیے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی۔

 اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی برآمد کی اجازت کی مدت 45 سے بڑھا کر60 دن کر دی گئی۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ چینی افغانستان برآمد کرنے کی صورت میں رقم پیشگی وصول کی جائے گی، افغانستان سے رقم صرف بینکنگ چینل کے ذریعے وصول کی جائے گی۔

ای سی سی نے وزارت داخلہ کے لیے 276 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …