شوگر ملز کا 400 روپے فی من نرخ مسترد
کاشتکاروں نے ملک کی مختلف شوگر ملز کی جانب سے گنے کا 400 روپے فی من نرخ پیش کیے جانے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے غیرمنصفانہ اور پیداواری لاگت سے کم قرار دیا ہے۔
ہیش ٹیگ
کاشتکاروں نے ملک کی مختلف شوگر ملز کی جانب سے گنے کا 400 روپے فی من نرخ پیش کیے جانے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے غیرمنصفانہ اور پیداواری لاگت سے کم قرار دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ اُن شوگر ملز کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گی جو کرشنگ سیزن میں تاخیر کر رہی ہیں۔ کین کمشنر پنجاب نے واضح کیا ہے کہ کرشنگ نہ کرنے والی ملز کو روزانہ 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں شوگر کرشنگ سیزن 15 نومبر 2025 سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ کرشنگ سیزن کے دوران چینی کی پیداوار کی مانیٹرنگ کے لیے جدید ویڈیو نگرانی اور ڈیجیٹل اینالیٹکس سافٹ ویئر کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ ٹیکس چوری کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایس ای سی پی کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ حمزہ شہباز، مونس الٰہی، چوہدری شجاعت سمیت کئی معروف سیاستدان ملک کی مختلف شوگر ملز میں شیئرز کے مالک ہیں۔
PTI کے عاطف خان کی سربراہی میں ایک پارلیمانی کمیٹی نے مبینہ طور پر شوگر انڈسٹری کی جانب سے قیمتوں میں ہیرا پھیری کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جس سے مبینہ طور پر مل مالکان نے صرف تین ہفتوں میں 300 ارب روپے کا غیر معمولی منافع کمایا۔
ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ پر نہ آسکی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
حکومت نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا ہے جبکہ پنجاب کے مختلف ڈویژن میں فراہم کردہ چینی کے اسٹاک کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔
حکومتِ پاکستان کی جانب سے 2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے اور قیمت بھی دسترس میں ہے عام آدمی کے بجٹ پر بھی فرق نہیں پڑ رہا۔
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے آج پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (PSMA) اور چاروں صوبوں کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شوگر سپلائی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔
وفاقی کابینہ نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی، ایک سال کے دوران ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے بعد اب 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے زرمبادلہ کی کمی کے باعث چینی درآمد کرنے کے منصوبے کو مؤخر کر دیا ہے۔
کمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور اس کی رکن ملوں کی جانب سے 44 ارب روپے کے جرمانے کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی طور پر چینی کی قلت پیدا کر کے قیمت میں اضافے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایت کردی۔
ایف بی آرنے پنجاب اور سندھ میں عدم تعمیل کرنے والی شوگر ملوں کو سیل کرنا شروع کر دیا ہے اور نو ٹیکس افسران/اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے جو بدعنوانیوں میں ملوث تھے اور ملوں کے ساتھ ملی بھگت کر کے ٹیکس چوری کر رہے تھے۔
شوگر ملز کے لیے نئے کرشنگ سیز کی تاریخ طے کرتے ہوئے 5 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
حکومت نے شوگر ملز مالکان کو فائدہ پہنچانے کیلیے نیپرا کے متنازع فیصلے پر عملدرآمد کردیا۔
وفاقی حکومت نے وزارت صنعت و پیداوار کو اختیار دیا ہے کہ اگر تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو ذمہ دار شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی جائے۔