متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے والد کے ہمراہ جذباتی تصویر شیئر کر دی۔
شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔
اس پوسٹ میں شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم کو جذباتی انداز میں والد کے گلے لگے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دبئی کی معروف شہزادی نے اس پوسٹ پر والد کے لیے جذباتی کیپشن بھی لکھا ہے۔
شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم کا کہنا ہے کہ ’پیارے والد، آپ کی محبت اور حوصلہ افزائی کا شکریہ، ایک ایسے دور کو نشان زد کرنے کے لیے آپ کا شکریہ جو اس بات کا ثبوت پیش کرتا ہے کہ یہاں سب کے لیے انصاف ہے، آپ کے لیے محبت اور عزت، مہرہ۔‘
یاد رہے کہ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم گزشتہ مہینوں سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کا اعلان کر چکی ہیں۔
شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے مئی کے مہینے میں اپنے یہاں پہلی اولاد بیٹی کو خوش آمدید کہا تھا۔
دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ سال 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق شیخہ مہرہ 1994ء میں پیدا ہوئیں تھیں اور اُنہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں گریجویشن کر رکھی ہے۔