google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 11 رکنی قومی ٹیم کا اعلان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 11 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 11 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بنگلہ دیش کے خلاف 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے میچ کے لیے 11 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ۔

قومی ٹیم مینجمنٹ نے بنگلہ دیش کے خلاف فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا اور ٹیم میں 4 فاسٹ باؤلرز کو شامل کیا گیا ہے، 11 رکنی ٹیم میں کوئی بھی اسپنر شامل نہیں ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے شان مسعود کی قیادت میں قومی ٹیم 4 فاسٹ باؤلر ، 6 بیٹرز کے ساتھ میدان میں اترے گی جب کہ وکٹ کیپنگ کے شعبے میں محمد رضوان کو سرفراز احمد پر ترجیح دی گئی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیدیم میں ہونے والے پہلے میچ کے لیے قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سلمان علی آغا، محمد رضوان، خرم شہزاد، محمد علی، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی ۔

اس سے قبل آل راؤنڈر عامر جمال کو فٹنس مسائل کے سبب ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا تھا، جب کہ مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام اور ابرار احمد کو بھی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا تھا جو بنگلہ دیش اے کے خلاف 4 روزہ میچ میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے اور جیسن گلیسپی پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 30 اگست سے 3 ستمبر کے دوران کراچی میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ بھی راولپنڈی منتقل کردیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …